ETV Bharat / state

مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ اور گوا میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں اضافہ - Increased corona activity ؎

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف دو مرکز کے زیر انتظام خطوں، چنڈی گڑھ اور گوا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Increased corona activity in Chandigarh and Goa under the Centrally Administered Tribal Areas
مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ اور گوا میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں اضافہ
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 3:12 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ اور گوا میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چنڈی گڑھ میں 18 اور گوا میں 11 معاملے درج ہوئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16432 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 24900 مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ری کوری کی شرح 95.92 فیصد ہوگئی۔

نئے معاملوں کے مقابلے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے 8720 معاملوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 2.68 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 252 مریضوں کی موت کے ساتھ تعداد اموات 148153 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.