ETV Bharat / state

Suicide Case In Sirsa سرسا میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے شوہر نے خودکشی کی - ہریانہ میں خودکشی کا معاملہ

سرسا ڈسٹرکٹ کورٹ میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وانی گوپال شرما کے شوہر اپنے گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Husband Of Judge Commits Suicide in Sirsa

سرسا میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے شوہر نے کی خودکشی

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 8:27 AM IST

سرسا: ہریانہ کے سرسا ڈسٹرکٹ کورٹ میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وانی گوپال شرما کے شوہر گوپال شرما نے جمعہ کی دوپہر اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق گوپال شرما (57) گھر پر تھے اور انہوں نے موقع پا کر دوپہر کے وقت گھر میں خودکشی کرلی۔ کافی دیر تک انہیں بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ بچ سکے۔ لاش کو ضلع کے سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی سول لائن تھانے کے انچارج اوتار سنگھ ہڈا، پولیس چوکی انچارج گرمیت سنگھ اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر گنیش سیٹھی اور دیگر سینئر وکلاء بھی جج وانی گوپال کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ فی الحال پولیس خودکشی کی وجہ کے بارے میں کوئی انکشاف کرنے کو تیار نہیں ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وانی گوپال شرما کا تقریبا ڈیڑھ سال قبل سرسا تبادلہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ کرنال میں کام کرتی تھیں۔ وانی گوپال شرما نے کئی بڑے مقدمات میں اپنے فیصلے دیے ہیں اور ریاست بھر میں مشہور ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے شوہر گوپال شرما گھر میں رہتے تھے اور کوئی کام نہیں کرتے تھے۔ ان کے دو بچے ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوپال شرما گھر کے ایک کمرے میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پنچنامے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Family Suicide in Pune پونے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کی خودکشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.