ہریانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹل مالکان کرایہ اور ملازمین کی تنخواہ کے بندوبست کو لیکر کافی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس دوران انہیں سو فیصدی نقصان ہوا ہے، تاہم اب لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں کام کرنے والے مزدور بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں اور لاک ڈاون کی وجہ سے ہمارا کام باکل ٹھپ پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے ہم ان کو کام نہیں دے پا رہے ہیں۔