ڈاکٹر گپتا کوکل سیکٹر 16چوک کے نزدیک موٹر سائکل پر سوار تین لوگوں نے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔ ڈاکٹر گپتا کو انہی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
کرنال ڈویزن کے پولیس انسپکٹر جنرل یوگیندر سنگھ نہرہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے قتل کے چند گھنٹوں میں پون، رمن عرف سیٹھی اور شیوکمار کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے ایک دیسی پستول اور ایک لائسنسنی ریوالور بھی برامد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پون نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ تقریباَ دس برس تک ڈاکٹر گپتا کے اسپتال میں ڈائلاسیس آپریٹر کے طورپر کام کرتا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر سے اسے ہٹا دیا گیا۔ پون کے مطابق ڈاکٹر اسے کسی دوسری جگہ یا اسپتال میں بھی ملازمت نہیں کرنے دے رہا تھا جس سے اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر گپتا کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور منصوبہ کے مطابق کل شام ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
نہرہ نے کہاکہ تینوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس ریمانڈ کی مانگ کی جائے گی کیونکہ ملزمین قتل میں استعمال کی گئی موٹر سائکل اور ہتھیار کہاں سے لائے تھے کے سلسلہ میں پوچھ گچھ باقی ہے۔