روہتک: حال ہی میں انیل وج کورونا سے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں امبالا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
لیکن پھر انیل وج نے بےچینی کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ہفتے کی رات کو روہتک پی جی آئی منتقل کردیا گیا ہے۔ وہاں سے گروگرام کے مینڈنٹ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر او پی دھنکر روہتک وزیر داخلہ انیل وج کی مزاج پرسی کے لئے پی جی آئی پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ روہتک پی جی آئی کے ساتھ ساتھ ، ایمس اور مینڈنٹ کی ٹیم انیل وج کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ دھنکر نے کہا کہ انیل وج کی حالت بہتر ہورہی ہے اس وقت ان کی دوائیں چل رہی ہیں۔
وزیر داخلہ انیل وج کی صحت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ مینڈنٹ ہاسپٹل نے انیل وج کا ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے یہ معلومات دی ہیں۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ، مینڈنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں وج کا سی ٹی اسکین اور ٹیسٹ رپورٹ تسلی بخش ہے۔
اگرچہ ابھی کچھ دن اور انیل وج کو آئی سی یو وارڈ میں رکھا جائے گا۔
وزیر داخلہ انیل وج کو مینڈنٹ کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔
جس میں گروگرام کے سول سرجن ویریندر یادو اور مینڈنٹ کی سینئر ڈاکٹر سشیلا کٹاریہ شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کرونا کی وجہ سے انیل وج کےدونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔
میدنٹ کے ڈاکٹروں کے مطابق انیل وج کورونا کے علاوہ وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔
وزیر داخلہ انیل وج کی حالت خراب ہوتی دیکھ کر انہیں منگل کے روز پی جی آئی روہتک سے گروگرام کے میدنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔