میٹنگ کے دوران سابق رکن اسمبلی ذاکر حسین نے اس اعزاز کے لئے بورڈ کے سبھی کارکنوں اور بالخصوص ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کا شکریہ ادا کیا۔
اور مجلس کے آغاز سے قبل بورڈ کے سبھی کارکنان کی اتفاق رائے سے سابق رکن اسمبلی چوہدری ذاکر حسین کو اس مجلس کا صدر منتخب کیا گیا۔
گھنٹوں چلی اس میٹنگ میں گروگرام کی عید گاہ مسجد کی تعمیر کے علاوہ سبھی کارکنوں کی تنخوا، نوگزا پیر کی درگاہ کے کام کے علاوہ کئ اہم پہلوؤں پر تفصیل سے بات ہوئی۔
ہریانہ وقف بورڈ کی پہلی میٹنگ میں یہ پرپوزل پاس گیا تھا کہ گروگرام بائی پاس پر سنہ 1974 میں پنجاب بورڈ کے چیئرمین مرحوم چوہدری طیب حسین سابق رکن پارلیمان نے عید گاہ مسجد کے لئے زمین خریدی تھی۔
اسے بعد میں ہڈا سرکار کے ذریعے ایکوائر کر لیا گیا تھا اور معاوضے کی کوئی بھی قیمت بورڈ نے نہیں لی تھی۔
مزید پڑھیں:قومی دار الحکومت میں ٹھنڈ کا قہرجاری
میٹنگ کی صدارت کر رہے چودھری حسین نے کہا کہ سرکار کے ذریعے جیسے ہی عید گاہ مسجد کی زمین کو ریلیز کر دیا جائے گا ہریانہ وقف بورڈ کے ذریعے یہاں ایک عالیشان عیدگاہ مسجد کی تعمیر کرا دی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ ہریانا وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ابھی تک عمل میں نہیں آ سکا ہے۔ انتخاب پر ہریانہ و پنجاب ہائی کورٹ نے اسٹے لگایا ہوا ہے۔