ETV Bharat / state

ہریانہ ریاستی انفارمیشن کمیشن نے طلب کیے 18 اضلاع کے اے ڈی سی - ہریانہ کی خبر

ہریانہ ریاستی انفارمیشن کمیشن نے نوٹس کے باوجود سماعت میں خود پیش نہ ہونے والے 18 اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سی) کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے انہیں 12 اکتوبر کو وضاحت سمیت چنڈی گڑھ دفتر طلب کیا ہے۔

haryana state information commission summoned ADCs of 18 districts
ہریانہ ریاستی انفارمیشن کمیشن نے طلب کیے 18 اضلاع کے اے ڈی سی
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:48 PM IST

ریاست ہریانہ کے 18 اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سی) میں 10 آئی اے ایس اور آٹھ ہریانہ سول سروس (ایچ سی ایس) افسر ہیں۔

اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر جے سنگھ بشروئی نے اپنے حکم میں انہیں خود پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف حکومت کو کارروائی کے لیے لکھنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔

آر ٹی آئی کارکن پی پی کپور نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یکم اکتوبر 2018 کو آوارہ مویشی سے پاک کرنے کی مہم کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کو کہا تھا۔ اطلاع نہ ملنے پر کمیشن نے ریاست کے سبھی 22 اے ڈی سی کو نوٹس بھیج کر گزشتہ 3فروری کو انفارمیشن سمیت خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ لیکن ان اے ڈی سی نے خود پیش نہ ہوکر جانوروں سے متعلق محکمہ کے افسران کو بھیج دیا۔

مودی کو بچانے کے لیے حکومت نے ہٹائی چینی دراندازی کی تفصیلات: کانگریس

کمیشن نے سبھی اے ڈی سی کو 23 جولائی کو خود پیش ہونے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے جس پر صرف پلول،فریدآباد، فتح آباد اور مہیندر گڑھ اضلاع کے اے ڈی سی سماعت کے لیے چنڈی گڑھ پہنچے۔ لیکن دیگر 18 اضلاع کے اے ڈی سی نہیں پہنچے۔ اس سے خفا مسٹر بشروئی نے گزشتہ 23 جولائی کو سماعت کے دوران غیر حاضر رہے۔ سبھی 18 اے ڈی سی کو ایک موقع اور دیتے ہوئے 12 اکتوبر کو خود چنڈی گڑھ پیش ہونے کے احکام دیے ہیں۔

کمیشن نے پیشی میں حاضر نہ ہونے پر ان کے خلاف حکومت کو کارروائی کے لیے لکھنے کا انتباہ دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.