ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا نے اتوار کے روز وزیر اعلی ایم ایل کھٹر سے شکایت کی کہ کچھ سرکاری اہلکار غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔ ممبران اسمبلی کے فون کالوں کا جواب نہیں دیتے ہیں۔
گپتا نے بتایا کہ 'وزیراعلی نے اس معاملے پر سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی (ممبران) کے سوالات کا جواب دیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہیں انتباہ دیا تھا کہ وہ ارکان اسمبلی کو نظرانداز نہ کریں۔'
اسپیکر نے کہا کہ 'موجودہ کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر میں نے دو دن کے دوران مختلف اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کی ہے۔ اراکین اسمبلی نے شکایت کی تھی کہ کچھ اہلکار خصوصا اضلاع میں ان کے فون کالوں کا جواب نہیں دیتے ہیں۔
جمعہ کے روز ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے کہا تھا کہ عہدیداروں کو قانون ساز اسمبلی (ممبران) کے ممبروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔اور انہوں نے انتباہ دیا تھا کہ وہ ارکان اسمبلی کو نظرانداز نہ کریں۔
گپتا نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کو بتایا تھا کہ 'اراکین اسمبلی نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی شکایت کی تھی۔ اسی معاملے کو لے کر انہوں نے وزیراعلی سے بات چیت کی'