بی جے پی رہنما انیل وج نے ایک نجی کمپنی کے مالک اجے سنڈھو کی جانب سے کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا کے خلاف شکایت کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔
اجے سنڈھو نے سرجے والا پر 2005-09 کے دوران بطور مرکزی وزیر اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کانگریس رہنما کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال قبل سرجیوالا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی لیکن پولیس عہدیدار ان پر شکایت واپس لینے کےلیے دباؤ ڈال رہے تھے جس کے بعد انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ انیل وج سے اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جسے انیل وج نے قبول کرلیا اور پنچکولہ پولیس کمشنرکو تحقیقات کےلیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
سندھو نے انیل وج سے غیرجانبدار تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔