ETV Bharat / state

ہریانہ: گائے اسمگلروں کا جان لیوا حملہ، متعدد زخمی

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے گاؤں شاہپور ننگلی میں گائے اسمگلروں کے ذریعے ایک خاندان پر جان لیوا حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

گائے اسمگلروں کا جان لیوا حملہ
گائے اسمگلروں کا جان لیوا حملہ
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:13 AM IST

متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ اسمگلروں نے لاٹھی ڈنڈوں سے خواتین سمیت ان کے خاندان پر بری طرح حملہ کیا ہے، اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

گائے اسمگلروں کا جان لیوا حملہ، ویڈیو

متاثرہ اشخاص (فجرو، شبیر، شاہ رخ اور یوسف) نے بتایا کہ 'وہ مویشیوں کو پالتے ہیں، ہر روز کی طرح کل رات بھی تقریباً 11 بجے انہوں نے اپنے مویشی ایک خالی پلاٹ میں باندھے ہوئے تھے کہ ننگلی گاؤں کے شکیل ولد حاکم عرف گلہڑ، عارف ولد جمعہ، اجّی عرف جمعہ، منـّو ولد الیاس، اقبال عرف بلا حسـّی ولد حیات اٹاوڑیا و دیگر ایک پِک اپ گاڑی لے کر وہاں آئے یہ تمام گائے اسمگلنگ کے ملزمین ہیں۔

متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ 'انہوں نے جبراً ان کی گائیوں کو پک اپ گاڑی میں بھر کر لے جانے کی کوشش کی، جب ان کے خاندان نے اس کی مخالفت کی تو ملزمین نے ان کے پر جان لیوا حملہ کردیا۔

اس حملے میں تقریباً آدھے درجن لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے جنہیں کو پولس نے ہسپتال پہنچایا، بعد ازاں زخمیوں کو روہتک ریفر کر دیا گیا۔

متاثرہ خاندان نے پولیس ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.