حال میں یوپی ایس سی (مینس) کے نتائج کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اکرم خان اب آئی اے ایس بننے سے محض ایک قدم دور ہیں۔میوات کے لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی مبارکباد کا دور جاری ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات کے دوران ڈاکٹر اکرم خان نے کہا کہ انسان اگر مسلسل محنت کرتا رہے تو ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے اور انسان کتنی بھی بلندیوں پر پہنچ جائے اسے اپنی حقیقت نہیں بھولنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے اپنے والدین کا کردار کافی اہم رہا ہے ساتھ ہی ان کے نانا اور نوح کے سابق رکن اسمبلی رہے مرحوم حامد حسین سے وہ کافی متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ اکرم خان ایک محنتی طالب علم ثابت ہوئے ہیں اس سے قبل وہ ایم بی بی ایس اور ایم ایس کا کورس مکمل کر چکے ہیں اور فی الوقت میڈیکل کالج نلہر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔