اس موقع پر بات کرتے ہوئے بنسل نے کہا کہ اس مہم کے تحت جدید دور میں ہماری جدو جہد آزادی اور ہماری سنہری تاریخ سے آج کے نوجوانوں کو واقف کرانے کے ساتھ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کسان اپنی جائز مانگوں کے ساتھ تحریک چلا رہے ہیں۔
سیلجا نے کہا کہ کانگریس نے لوگوں کو آواز بلند کرنے کے لئے ’’جوائن کانگریس سوشل میڈیا مہم‘‘ لانچ کی ہے۔ اس مہم کے تتحت کانگریس پارٹی کا نظریہ رکھنے والے نوجوانوں اور باصلاحیت لوگوں کو کانگریس سوشل میڈیا میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کاہ کہ مہم کے ذریعہ ہر لوک سبھا حلقے سے ایک ہزار سوشل میڈیا واریئرس کی ٹیم بنانے کا ہدف ہے جس کے تحت پورے ہریانہ سے کم از کم 10 ہزار واریئرس اس مہم سے وابستہ ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ مہم ملک کی آواز بلند کرنے کےلئے، جس کے ذریعہ نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم دینے جارہے ہیں، جس سے وہ اپنی آواز بلند کرسکیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت عوام کی آواز دبانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوگیا ہے لیکن یہ حکومت اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔