ETV Bharat / state

ہریانہ کابینہ کی توسیع ،چھ کابینہ اور چار وزیرمملکت شامل - ہریانہ کابینہ

ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ریاست کی بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)اور جن نائک جنتاپارٹی (جے جےپی)اتحاد کی 19دن پرانی حکومت کی توسیع کرتے ہوئے اس میں چھ کابینہ سطح اور چار ریاستی سطح کے وزرا کو شامل کیا ہے۔

ہریانہ کابینہ کی توسیع ،چھ کابینہ اور چار وزیرمملکت شامل
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 10:58 PM IST

آج یہاں راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے ان وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر مسٹر کھٹر کے علاوہ نائب وزیراعلی اورجے جےپی لیڈر دشینت چوٹالا،مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج وزیر نریندر تومر،بی جےپی کے ریاستی معاملوں کے انچارج ڈاکٹر انل جین،ریاستی بی جےپی صدر سبھاش برالا،اسمبلی صدر گیان چند گپتا اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔چیف سکریٹری کیشنی آنند اروڑا نے حلف برداری تقریب کی میزبانی کی۔

کابینہ کے وزیر میں بی جےپی کوٹے سے پانچ اور تین وزیر مملکت بنائےگئےہیں۔وہیں ایک آزاد رکن اسمبلی کو کابینہ اور جے جےپی کوٹےسے ایک وزیر مملکت بنایاگیاہے۔کابینہ کے وزیر کے طورپر بی جےپی کے امبالہ کینٹ سے رکن اسمبلی انل وج ،کنورپال گرجر(جگادھری)،مول چند شرما(بلبھ گڑھ)،جے پرکاش دلال(لوہارو)اور ڈاکٹر بنواری لال(باول)اور رانیا سے آزاد رکن اسمبلی رنجیت سنگھ نے حلف لیا۔

وہیں وزیرمملکت کے طورپر بی جےپی کے اوم پرکاش یادو(نارنول)،کملیش ڈھانڈا(کلایت) اور ہاکی انڈیا کے سابق کپتان سندیپ سنگھ(پہوا)اور جے جےپی کے اکلانا سے رکن اسمبلی انوپ دھانک نے حلف لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.