امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں بورڈ کے چیرمین پروفیسر جگبیر سنگھ نے بتایا کہ سیکنڈری کلاسز کے امتحانات اپریل کے مہینے میں منعقد ہونے تھے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سےمنعقد نہیں ہوسکے تھے اور بعد میں امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سیکنڈری کے نتایج کا اسکولوں کی جانب سے ذریعہ بھیجے گئے انٹرنل اسیسمنٹ نمبروں اور پریکٹیکل ٹیسٹ کے نمبروں کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے۔
کمپارٹمنٹ امتحانات کے نتایج طلبا کے دیگرمضامین کے نمبروں کی اوسط پر اعلان کیا گیا۔ سیکنڈری میں مجموعی طور پر 3،13،345 طلبا تھے جن میں سے 1،72،059 لڑکے اور 1،41،286 لڑکیاں ہیں۔
کمپارٹمنٹ کے تحت 11،278 طلباء کے نتایج کااعلان کیا گیا۔ ان میں سے 5،884 لڑکے اور 5،394 لڑکیاں ہیں۔ اس امتحان کے نتائج میں دیہی اورشہری سمیت سرکاری اور نجی اسکولوں کا پاس فیصد صدفیصد رہا ہے۔