موسم انتخابات کے پیش نظر ہریانہ میں ایک امیدوار دوسرے امیدوار کی گوتر پال کی ووٹ بینک پر تنقید کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ایسے میں میوات کی سرگرم تنظیم میوات وکاس سبھا نے پبلک مینی فیسٹو (عوامی منشور) جاری کیا ہے۔
اس عوامی منشور میں میوات کے دیرینہ مسائل کو رکھا گیا ہے۔ یوں تو عوامی منشور میں 21 دیرینہ مطالبات کو رکھا گیا ہے لیکن بالخصوص میوات کینال،ریلوے لائن ،میوات یونیورسٹی،نیشنل ہائی وے کو فور لین کیا جانا اور ٹراما سینٹر شامل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں میوات وکاس سبھا کے سرپرست صدیق احمد میو نے کہا کہ'ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عوامی منشور کو جاری کرنے میں ہم نے دیری کر دی لیکن ابھی بھی سیاسی رہنما اس جانب توجہ دے کر عوام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
اس موقع پر صدر سلام الدین ایڈووکیٹ صدر میوات وکاس سبھا،صدیق احمد میو،رمضان چودھری،دین محمد مالیکا سمیت سبھا کے ممبران موجود رہے۔