اکیس اکتوبر کو ہوئے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتیجے آج آنے والے ہیں، جبکہ ضلع نوح (میوات) کی تین اسمبلی حلقوں کی کاؤنٹگ نوح میں ہوگی،جس کے لیے یاسین میو ڈگری کالج کو متعین کیا گیا ہے۔
رٹرننگ آفیسر پردیپ اہلاوت نے بتایا کہ صبح چھ بجے سبھی افسران کالج پہنچ گئے تھے، تاکہ ووٹز کی گنتی کا عمل متعنیہ وقت کے ساتھ شروع کیا جاسکے۔
فیروزپور جھرکا اسمبلی حلقہ میں 242 ووٹنگ بوتھ تھے، جن کے لیے 14 ٹیبل لگائی جائیں گئی ہیں، اسی طرح نوح کے 191 بوتھوں کے لیے 14 ٹیبل لگائی گئی ہیں، اور پونہانہ اسمبلی حلقہ کے 194 بوتھوں کے لیے آٹھ ٹیبل لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جہاں ووٹوں کی گنتی ہوگی، وہاں سے 200 میٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔