ETV Bharat / state

کسانوں کے ساتھ حکومت نا انصافی کررہی ہے: آفتاب احمد

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں ہورہی کئی دنوں سے بارش کے بعد اناج منڈی میں گیہوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اناج منڈی کا دورہ کرنے اور کسانوں کے مسائل کو لے کر رکن اسمبلی آفتاب احمد نے بی جے پی حکومت پر لاپرواہی کرنے اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کسانوں کے ساتھ حکومت نا انصافی کررہی ہے
کسانوں کے ساتھ حکومت نا انصافی کررہی ہے
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 8:43 PM IST

آفتاب احمد نے کہا کہ کی ابتداء ہی سے کسانوں کو حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ پہلے کسانوں کو ان کی فصل خرید میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دیکھیں ویڈیو

بہت سے کسانوں کی فصل خریدی ہی نہیں جا سکی اور جن کی فصل رجسٹریشن کے بعد خریدی بھی گئی ان کی رقم کی ادائیگی وقت پر نہیں ہو سکی۔

اس سلسلے میں رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کی فصل کا دام 72 گھنٹوں میں ان کے اکاؤنٹ میں مل جائے گا، لیکن ایک ایک مہینے کی دیری کے بعد کسانوں کے دام مل سکے ہیں۔

انہوں نے ایک اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نام پر ریاست کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ کسانوں سے بنا ان کی مرضی کے چندہ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ اپنی مرضی سے کوئی اگر دے تو کوئی اعتراض کی بات نہیں لیکن اس طرح اگر کیا جاتا ہے تو افسوس ناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.