ETV Bharat / state

Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ موت کیس میں قتل کا مقدمہ درج، پھوگاٹ کے جسم پر زخموں کے نشانات

پھوگاٹ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کیس میں قتل کی دفعہ شامل کی ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے بہت سے نشانات ہیں۔ یہ نشان کسی تیز دھار چیز کے بتائے جا رہے ہیں۔ Sonali Phogat Death Case

گوا پولیس نے سونالی پھوگاٹ موت کیس میں قتل کا مقدمہ درج کیا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 6:12 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 7:21 PM IST

بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ BJP Leader ans TikTok Star Sonali Phogat کی موت کے معاملے میں گوا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پھوگاٹ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کیس میں قتل کی دفعہ شامل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ہریانہ کے حصار کی رہنے والی پھوگاٹ کو دل کا دورہ پڑنے کا شبہ تھا جس کے بعد ان کو منگل کی صبح شمالی گوا ضلع کے انجنا کے سینٹ انتھونی اسپتال لے جایا گیا۔ ان کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔

اس کے بعد پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا۔ پوسٹ مارٹم بدھ کو گوا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل Goa Medical College and Hospital (جی ایم سی ایچ) میں ہونا تھا لیکن پھوگاٹ کے بھائی رنکو ڈھاکہ نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اسے ان کی بہن کے دو ساتھیوں نے قتل کیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے بہت سے نشانات ہیں۔ یہ نشان کسی تیز دھار چیز کے بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہل خانہ نے سونالی پھوگاٹ کی موت کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا

سونالی پھوگاٹ کا گوا میں انتقال ہوگیا تھاSonali Phogat Died in Goa ۔ گوا پولیس نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔ یہی نہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سونالی کے جسم پر زخم کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق سونالی پھوگاٹ پیر کی رات انجونا کے 'کرلیز' ریسٹورنٹ میں تھیں، اس دوران انہوں نے بے چینی کی شکایت کی۔ اس کے بعد ان کو گوا ضلع کے انجونا کے سینٹ انتھونی اسپتال لایا گیا۔ یہاں ان کی موت ہوگئی۔

سونالی پھوگاٹ نے 2019 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آدم پور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا، لیکن وہ ہار گئیں تھیں۔ انہیں کانگریس کے کلدیپ بشنوئی نے شکست دی تھی۔

Last Updated : Aug 25, 2022, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.