ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقع ان کی رہائش گاہ پر نماز جنازہ ادا کی گئی اور نوح میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔
چودھری خورشید احمد پانچ مرتبہ پنجاب اور ہریانہ اسمبلی کے رکن رہے اور دو مرتبہ فریدآباد سیٹ سے رکن پارلیمان بھی رہے۔ وہیں چودھری خورشید احمد سپریم کورٹ میں وکیل بھی رہے۔
چودھری خورشید احمد اس وقت سیاسی سطح پر اوپر ابھر کر آئے جب سنہ 1979 میں بھجن لال کی حکومت ہریانہ میں بنوائی۔
اس موقع پر سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد، کماری شیلجا، سابق وزیر محمد الیاس، سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد مولانا خالد قاسمی، سابق رکن اسمبلی ذاکر حسین و مزہبی رہنما سمیت ہریانہ کی عوام بھی کثیر تعداد میں موجود رہے۔