اسماعیل آباد میں کسان یونین نے ہریانہ ویمکت گھمنتو وکاس بورڈ کے وائس چیئرمین اور بی جے پی رہنما جے سنگھ پال کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کسان یونین کے لوگوں نے انہیں گلیوں میں دوڑا دوڑا کر گاؤں سے بھگایا۔
اس دوران ہریانہ ویمکت گھمنتو وکاس بورڈ کے وائس چیئرمین جے سنگھ پال گلی میں دوڑتے رہے۔ اس پورے معاملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس دوران کسان رہنما بھی ویڈیو میں بی جے پی رہنما کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے نظر آئے۔
موصولہ جانکاری کے مطابق ہریانہ ویمکت گھمنتو وکاس بورڈ کے وائس چیئرمین جے سنگھ پال کا آج شام اسماعیل آباد میں ایک پروگرام تھا۔ اس دوران کسانوں نے زرعی قوانین کی منسوخی کی وجہ سے بی جے پی اور جے جے پی رہنماؤں کے گاؤں میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔