ETV Bharat / state

ہریانہ: بی جے پی رکن اسمبلی کا محاصرہ - haryana urdu news

رکن اسمبلی اپنی کار سے بستاڑا ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ کسانوں نے چاروں طرف سے کار کا محاصرہ کر لیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ تقریبا دس منٹ کے بعد رکن اسمبلی ہروندر کلیان کو کسانوں نے جانے دیا۔

ہریانہ: بی جے پی رکن اسمبلی کا محاصرہ
ہریانہ: بی جے پی رکن اسمبلی کا محاصرہ
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 7:25 PM IST

ریاست ہریانہ کے گھارونڈا سے بی جے پی رکن اسمبلی ہروندر کلیان کو بستاڑا ٹول پلازہ پر کسانوں نے محاصرہ کر لیا۔

دراصل رکن اسمبلی اپنی کار سے بستاڑا ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ کسانوں نے چاروں طرف سے کار کا محاصرہ کر لیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ تقریبا دس منٹ کے بعد رکن اسمبلی ہروندر کلیانہ کو کسانوں نے جانے دیا۔

ہریانہ: بی جے پی رکن اسمبلی کا محاصرہ

دراصل کسان پورے بھارت میں ٹول فری کرنے کے لیے بھی ٹول پلازوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ کسان دہلی میں سنگھو بارڈر اور ٹکاری بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے زرعی قوانین واپس نہیں لیے جانے کا اشارہ دیا

کسانوں کا واضح طور پر کہنا ہے کہ جب تک حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ تاہم حکومت نے کسانوں کو اس قانون میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کسان رہنماؤں نے مسترد کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.