ہریانہ کے زرعی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر جے پرکاش دلال نے کسانوں سے کھیتوں میں پرالی نہ جلانے اور فصل کے باقیات بندوبست کے تحت زرعی آلات پر دی جارہی سبسڈی کا فائدہ اٹھاکر ماحولیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر دلال پانی پت ضلع کے اسرانا بلاک کے پرڈھانا گاؤں میں نویگ انٹرپرائسز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فار ایگریکلچر ویسٹ کے پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا 'پرالی کو مختلف عمل سے گزارکر اس سے کوئلہ اور ٹار بھی تیار کیا جاسکتا ہے جس سے سڑکوں کی تعمیر ہوتی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
منموہن سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر مختلف رہنماؤں کی مبارکباد
انہوں نے نوجوانوں سے اس طرح کے کاموں کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ سنجے بھاٹیہ، بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق ریاستی صدر سبھاش برالا، زرعی محکمے کے ڈائرکٹر جنرل وجے داہیا کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔