ETV Bharat / state

سردی کے بعد بارش بھی کسانوں کے حوصلے پست نہیں کرپائی - urdu news

سونی پت کے کنڈلی باڈر پر تحریک چلانے والے کسانوں کے لئے سخت سردی کے بعد اب بارش کی بوندیں بھی آفت بن کر برس رہی ہیں۔ لیکن یہ ستم بھی کسانوں کے حوصلے پست نہیں کرپائے ہیں۔

سردی کے بعد بارش بھی کسانوں کے حوصلے پست نہیں کرپائی

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 4:30 AM IST

سونی پت: ہریانہ میں سونی پت کے کنڈلی باڈر پر تحریک چلانے والے کسانوں کے لئے سخت سردی کے بعد اب بارش کی بوندیں بھی آفت بن کر برس رہی ہیں۔ لیکن یہ ستم بھی کسانوں کے حوصلے پست نہیں کرپائے ہیں۔

گزشتہ تین دن سے رک رک کر ہورہی بارش نے چھوٹے چھوٹے ٹینٹوں میں رہ رہے ہزاروں کسانوں کے لئے پریشانی پیدا کردی ہے۔ بارش کا پانی ٹینٹوں کے نیچے سے بہنے کی وجہ سے کسانوں کو ادھر ادھر منتقل کیا جارہا ہے۔

اس پریشانی سے بچنے کے لئے بھی تحریک چلانے والوں نے راستہ تلاش کرلیا ہے۔ بارش اور سردی سے بچنے اور تحریک کو طویل کھنچتا دیکھ کر کسانوں نے پکے انتظام کرنے شروع کردیئے ہیں۔

کسانوں نے اب کنکریٹ اور لوہے کے اینگل کی مدد سے ٹینٹ لگانا شروع کردیئے ہیں۔ ساتھ ہی اہم اسٹیج کے آگے بیٹنے کے مقام کو بارش سے بچانے کے لئے اسٹیج کی چھت کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بارش اور ہوا سے بچنے کے لئے پکے ٹینٹ بھی منگوائے جارہے ہین۔ پیر کو پنجاب سے ٹرکوں میں بھر کر ٹینٹ کا سامان دھرنے کے مقام پر پہنچا۔ جسے فوراً استعمال میں لانے کا کام شروع کردیا گیا۔

وہیں بارش میں سب سے زیادہ پریشانی کسانوں کو لنکر بنانے میں پیش آرہی ہے۔ قومی شاہراہ نمبر 44 پر سات کلومیٹر میں پھیلے کسانوں کے دھرنے میں 15 سے زیادہ مقامات پر لنگر چل رہا ہے۔ کسانوں نے لنگر بنانے کی جگہ کو بھی پکے ٹینٹ و لوہے کی اینگل کے اوپر واٹر پروف ترپال سے ڈھک دیا ہے۔ یہی نہیں لنکر کے کچھ مقامات کو محفوظ کرنے کے لئے اینٹوں سے پکی تعمیر بھی کی جارہی ہے۔ لنکر کے لئے پہنچنے والا سامان پہلے سے زیادہ مقدار میں پہنچ رہا ہے۔ پورا دن لنکر خدمات چل رہی ہے۔

دوسری جانب بڑھتی سردی کے باوجود تحریک میں شامل ہونے کے لئے پنجاب سے لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک کے مقام پر اپنے گھر والوں سے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کئی کنبوں کے بچے اپنے گھر والوں سے ملنے کے لئے آئے، جس کسان سے بھی بات کرو اس کا یہی کہنا ہے کہ اب تو اپنا حق لیکر ہی واپس لوٹیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.