کسان تحریک کی حمایت میں ہزاروں کسانوں کی موجودگی میں کھاپ کی مہاپنچایت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس کی صدارت 'سرو جاتیہ کھیڑا کھاپ' کے سربراہ ستویر پہلوان برسولا نے کی۔
اس موقع پر ضلع کے عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بی جے پی، جے جے پی رہنماؤں سے سماجی روابط بند کریں، انہیں شادی کے موقع پر دعوت نہ دیں۔
مزید پڑھیں:۔۔۔ تب تک حکومت سے بات چیت ممکن نہیں: راکیش ٹکیت
اس موقع پر کھاپ رہنماؤں نے کہا کہ نہ صرف ہریانہ بلکہ پورا ملک کسان رہنما راکیش ٹکیت کے ساتھ ہے۔
کھاپ کی مہاپنچایت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ 7 فروری 2021 کو کھٹکڑ ٹول سے دہلی ٹکری بارڈر تک پیدل سفر کریں گے۔