ETV Bharat / state

بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہے: ٹکیت

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 11:02 PM IST

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے رکن پارلیمان اروند شرما کے مبینہ متنازعہ بیان پر رد عمل میں آج کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر ایسا لگتا ہے کہ کہیں ان کا تعلق طالبان سے تو نہیں ہے۔

بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہے: ٹکیت
بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہے: ٹکیت

ٹکیت ہانسی میں رکن پارلیمان اور بی جے پی لیڈر رام چندر جانگڑا کے خلاف پولیس کیس درج کرنے اور کسانوں کے خلاف درج کیس کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے کے لیے متحدہ کسان مورچہ کے دھرنے میں آئے تھے۔

اروند شرما کے 'آنکھیں نکال لینے...' کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام لیڈر اس طرح کی بات کرتے ہیں۔ انہیں اسی کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے۔

ادھر کسانوں کے ذریعہ پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کیے جانے بعد ہانسی کے ایس پی آفس کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی آفس کی طرف جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حصار کے آئی جی راکیش کمار بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صبح ہی ہانسی پہنچ گئے۔ سکیورٹی کے حوالے سے 2 اے ایس پی، 7 ڈی ایس پی، پیرا ملٹری فورس کی 2 کمپنیاں اور چار اضلاع کی پولس تعینات کی گئی ہے۔

منی سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزرنے والی پرانی قومی شاہراہ کو دونوں طرف سے رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر بندکر دیا گیا ہے۔ نیز اس راستے کو سیکٹر 5 کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

کسان صبح سے ہی ہانسی میں احتجاج کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اس دوران انہیں پولس کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی گاڑیاں ایس پی آفس سے 300 میٹر دور کھڑی کرکے پیدل چل کر منی سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن احتجاج کرسکتے ہيں۔ مگر منی سیکرٹریٹ میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری طرف، ہانسی پولس نے وضاحت کی ہے کہ پولس نے کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا۔ پولس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کلدیپ ساتروڑ نامی کسان کو پولیس کی کارروائی میں کوئی چوٹ نہیں آئی، بلکہ اسے مرگی کے دورے پڑے، جس کی وجہ سے اسے برین ہیمرج ہوا۔ اس بیان سے ناراض مظاہرین نے ایس پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ تین روز قبل جانگڑا نارنود میں ایک پروگرام میں آئے تھے، جہاں تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان بھی پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ پولس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے دوران کلدیپ ساتروڑ بری طرح زخمی ہوگئے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.