ریاست ہریانہ سے کانگریس ڈپٹی اپوزیشن رہنما اور رکن اسمبلی آفتاب احمد نے میوات میں روزگار کے وسائل شروع کرنے پر زور دیا۔
انہون نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سے بات کی گئی ہے، رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع میوات میں غریب مزدور اور عام لوگوں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری بھی ہے اور ضروری بھی۔
انہوں نے کہا کہ تعمیری کام سے جڑے روزگار جیسے کریشر زون، بلڈنگ سپلائی، میٹریل، ڈمپر، ٹریکٹر، روز کے یومیہ مزدور جیسے روزگار کے وسائل شروع کرانے کی سخت ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ میوات میں ہزاروں لوگ ان روزگاروں سے جڑے ہیں ان کی روزی روٹی کا یہی ایک واحد راستہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر شروع کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری مضبوطی سے لڑائی بھی لڑنا ہے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضروری چیزوں کا کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اِنہیں شروع نہیں کیا گیا تو عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔