ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود محکمہ کی طرف سے صبح جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست میں کورونا کے فریدآباد اور جیند سے تین تین، پانی پت اور یمنا نگر سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا۔
ریاست میں بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں کی شناخت کا اعداد وشمار اب 37446تک پہنچ گیا ہے جن میں سے 22418لوگوں کورینٹائن کی مدت مکمل کرلی ہے اور باقی 15028نگرانی میں ہے۔ اب تک48086کورونا متاثرین کے نمونے لئے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 42799نگیٹیو اور 14اطالوی شہریوں سمیت 633پازیٹیو پائے گے ہیں 4654نمونوں کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔
633پازیٹیو مریضوں میں سے 270کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالو ں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے فعال معاملات اب 355ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورنا کی وجہ سے فریدآباد، پانی پت اور امبالہ میں دو دو اور کرنال اور روہتک سے ایک ایک موت ہونے کی بلیٹن میں تصدیق کی گئی ہے۔