ETV Bharat / state

لیب ٹیکنیشین کو اپنے ہی گھر میں جانے پر روک - ہم کام کرنے کے بعد کہاں جائیں

ریاست ہریانہ کے شہر سونی پتھ میں لیب ٹیکنیشین کو اپنے گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے طبی عملے کے لوگوں نے میڈیکل ڈائریکٹر کو شکایت کی ہے اور میڈیکل میں ہی رہنے کی اجازت مانگی ہے۔

لیب ٹیکنیشین کو اپنے ہی گھر نہیں جانے دیا جا رہا

author img

By

Published : May 8, 2020, 8:54 PM IST

سونی پتھ میں واقع بی پی ایس ومن میڈیکل لیب ٹیکنیشین نے میڈیکل ڈائریکڑر رینو گرگ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ انہیں اپنے گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو میڈیکل میں ہی رہنے دیا جائے۔

اس تعلق سے گزشتہ روز بھی سرپنچ خاتون ڈاکٹر سے ملے تھے۔ ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ آس پاس جتنے بھی ملازم میڈیکل میں نوکری کرتے ہیں ان کے رہنے کا انتظام یہاں کیا جائے۔

بی پی ایس میڈیکل کالج میں لیب ٹیکنیشین نریش نے بتایا کہ 'گوہانا میں میڈیکل ڈائرکٹر کو خط لکھ کر جانکاری دی گئی ہے کہ ہم جب نوکری کر رہے ہیں تو ہمیں اپنے گاؤں یا کالونی میں داخل کیوں نہیں ہونے دیا جا رہا ہے؟'

انہوں نے بتایا کہ 'کئی بار اس کی شکایت کر چکے ہیں لیکن ابھی تحریر میں میڈم کو شکایت کی ہے۔ ہمیں بہت دقت ہو رہی ہے۔ ہم کام کرنے کے بعد کہاں جائیں، اس لیے ہم نے میڈم سے کہا ہے کہ وہ ہمیں یہیں رہنے کا انتظام کر دیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.