اس پروگرام کے تحت اتحاد ایئرویز تنظیم نے مفت لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل تعلیم کے لیے ضروری سامان مہیا کرایا۔
اسمارٹ این جی او کی صدر ارچنا کپور نے بتایا اس میں 1000 میوات کی لڑکیوں کو مفت کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میوات بہت سے شعبوں میں پسماندہ ہے کچھ لوگ کمپیوٹر جانتے ہیں اور کچھ نہیں جانتے جو بہت بڑا فرق ہے،اس پروگرام کے توسط سے اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر اتحاد تنظیم کی نمائندہ ڈاکٹر نادیہ قاسم نے بتایا کہ اتحاد نامی تنظیم کے زیر انتظام خواتین کے حق میں پریکٹس شروع کی ہے ،ہمارا پروجیکٹ ڈیجیٹل سے تعلق رکھتا ہے۔
فی الحال جو چیزیں دستیاب ہیں جیسے کمپیوٹر لیپ ٹاپ ،انہی کے ذریعے ہم خواتین کو مشق کرا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ان ساری چیزوں کے ذریعے خواتین کو کام کرنے پر مہارت حاصل ہو سکے۔ اتنا ہی نہیں ہمارا مقصد لڑکیوں کو خودکفیل اور مضبوط بنانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کے بچوں کی مدد کرکے ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
تنظیم کی ایک اور نمائندہ مجوز نے بتایا کہ ہم لوگ رفاہ عامہ کیلئے تنظیم چلا رہے ہیں، یہ تیسرا پروگرام ہے اس سے پہلے ہم نے مدارس پر کام کیا،عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے میوات میں آئی ٹی سیکشن کھولا ہے تاکہ تعلیمی میدان میں لڑکیوں کا تعاون کیا جا سکے۔