ETV Bharat / state

دہلی الور ہائی وے کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز

ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے بڑکلی چوک پر دہلی الور شاہراہ 248 ۔اے کو فورلین کرنے کے مطالبہ کو لیکر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

Demand for four lane of delhi alwar highway
دہلی الور ہائی وے کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 7:14 AM IST

میٹنگ کی صدارت سماجی کارکن ایڈووکیٹ رشید احمد نے کی۔

اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مارچ کو صبح 9:00 بجے بڑکلی چوک سے لیکر نوح تک پیدل مارچ کیا جائے گا جس کی لمبائی قریب 27 کلومیٹر ہے اور ڈپٹی کمشنر نوح کی معرفت مرکزی وزیر نتن گڈکری کو میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔

رشید احمد نے کہا کہ ہر روز دہلی الور ہائی وے پر حادثات ہو رہے ہیں، جس میں علاقے کے لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں ۔سینکڑوں لوگ ہر ماہ زخمی ہو جاتے ہیں، سرکار علاقے کے اس ضروری مطالبے کو برابر نظر انداز کر رہی ہے-

دہلی الور ہائی وے کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز

میٹنگ میں لوگوں نے عہد کیا کہ سرکار کو ایکشن لینے پر مجبور کیا جائے گا، روڑ سیفٹی مہم سے منسلک عصروں الدین نے بتایا کہ کچھ حادثات صرف انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہو رہے ہیں ۔انتظامیہ کم بجٹ میں حادثات کو کم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پر لائٹ، سمت نشان، ریڈ لائٹ ڈیزائن ڈیفیکٹ، گھماؤ سمیت روڑ سیفٹی سے متعلقات امور پر توجہ دیکر سڑک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سمے سنگھ، برکت ملک، جنید بلئ، مبارک اٹیرنا، توفیق ہینگنپور سمیت درجن بھر لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.