ETV Bharat / state

میوات: سڑک حادثات کے مدنظر بیداری مہم چلانے کا فیصلہ - بیداری مہم

ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں ہو رہے مسلسل سڑک حادثات کے مدنظر میوات والینٹر گروپ (ایم وی جی) نے بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سڑک حادثات
سڑک حادثات
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 9:07 PM IST

میوات والینٹر گروپ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی اجازت سے 'سڑک سرکشا جاگرکتا ابھیان' کا آغاز آئندہ 7 ستمبر کو منعقد ہوگا اور ضلع نوح کے 25 زونل ہیڈ کی قیادت میں 13 ستمبر تک یہ مہم چلائی جائے گی۔

ایم وی جی کارکنان نے آج ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی سے ملاقات کر کے اس مہم کو طاقت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بھی مہم میں مکمل تعاون دینے یقین دہانی کرائی ہے۔

میوات کی سڑکیں خاص کر نیشنل ہائی 248 اے کی سینکڑوں سڑک حادثات کی گواہ ہیں، حکومت سے اسے فار لین کئے جانےکا مطالبہ بھی مسلسل کیا جاتا رہا ہے۔آخر کار میوات والینٹر گروپ نے عوام میں بیداری پھیلا کر سڑک حادثات کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایم وی جی کے کارکنان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاپرواہی، غلط ڈرائیونگ، بغیر ہیلمیٹ اور نوجوان تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر حادثہ کا شکار ہو رہے ہیں، اسلئے فی الحال زمینی سطح پر بیداری مہم ہی اس کا واحد حل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.