میواتی گھرانے کے کلاسیکی میوزک کے ماہر پنڈت جسراج 28 جنوری 1930 کو ہریانہ ،حصار میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کچھ وقت سے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں تھے- انہیں پدم شری اور پدم و بھوشن سے بھی نوازا گیا۔
پنڈت جسراج کے اہل خانہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق انہوں نے مقامی وقت کے مطابق 5:15 بجے آخری سانس لی۔
سنہ 2000 میں پدم وبھوشن،1990 میں پدم بھوشن اور 1975 میں پدم شری کے اعزاز سےنوازے گئے پنڈت جسراج کی پیدائش 28 جنوری 1930 کو ضلع حصار (اب فتح آباد)میں ہوئی تھی۔پنڈت جسراج ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو نئے بلندی پر پہنچایا۔پنڈت جسراج موسیقی کی دنیا میں اپنی زندگی کے 80برس سے زیادہ وقت تک سرگرم رہے۔ملک کے علاوہ انہوں نے امریکہ اور کینیڈا میں بھی کلاسیکی موسیقی کا پرچم لہرایا۔
پنڈت جسراج کو موسیقی وراثت میں ملی۔ان کی پیدائش ایسے خاندان میں ہوئی تھی جس کی چار نسلیں موسیقی سے وابستہ تھیں، چار سال کی عمر میں ہی پنڈت جسراج کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی پرورش بڑے بھائی پنڈت منی رام کی نگرانی میں ہوئی۔
ان کے بھجنوں میں اوم نمو بھگوتے واسودیوا، گایتری منتر، میواتی گھرانہ، شیو اپاسنا وغیرہ بہت مقبول ہوئے۔