ریاست ہریانہ کے فتح آباد میں ڈیڑھ برس کے بچے کے بعد رتیا علاقے میں 20 برس کے ایک شخص کو بھی کوروناوائرس کے خدشے کے یپش نظر فتح آباد کے شہری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، بچے کی طرح اس شخص کو بھی آئی سولیشن وارڈ میں ہی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بچے اور شخص کے خون کے نمونے لےکر پی جی آئی روہتک بھیجے گئے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک دونوں کو آئی سولیشن وارڈ میں ہی رہنا ہوگا۔
ایسا بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص گزشتہ دو مارچ کو ملائیشیا سے رتیا واپس لوٹے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے سے اسے فلو کی شکایت تھی، اور اس نے پہلے رتیا سے کھانسی زکام کی دوا لی لیکن جب حالت میں بہتری نہیں ہوئی، تو رتیا کے ڈاکٹر نے اسے فتح آباد ریفر کردیا۔
فتح آباد کے ڈاکٹر اب اس شخص کے رابطے میں آنے والے خاندان کے دیگر لوگوں پر نظر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اٹلی سے لوٹے ایک کنبے کی ڈیڑھ برس کے بچے کو بھی کوروناوائرس کے شبہ کی وجہ سے شہری ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔
شہری ہسپتال میں داخل اس بچے کو کھانسی اور بخار ہے، اس کے آج ایک بار پھر سے نمونے لیے گئے ہیں، ان نمونوں کو جانچ کے لیے روہتک پی جی آئی بھیجا گیا ہے، دونوں کیسیز کی رپورٹ آنی باقی ہے۔