ETV Bharat / state

ہریانہ: کورونا کا مشتبہ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار - پنچکلا میں مشتبہ فرد فرار

ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکلا میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کے فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق محکمہ صحت نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گجیندر نامی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے، جس کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

؛ہریانہ:کورونا مشتبہ فرد اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 2:44 PM IST

ضلع میں کورونا کا مشتبہ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ جس کا نام گجیندر بتایا جارہا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ گجیندر کورونا وائرس سے متاثر ہے، جس کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، لیکن پولیس جب سیکٹر 4 میں گجیندر کے گھر پہنچی تو اطلاع ملی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہے۔

جس کے بعد پنچکلا پولیس نے گجیندر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 188، 269، 270 اور وبائی ایکٹ 1897 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

پولیس ابھی تک گجیندر اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل نہیں کرپائی ہے۔ پولیس کے مطابق گجیندر کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

وہیں پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.