اتوار کے روز کرگل دیوس کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی بڑے بہادر ہیں۔اور جب جب موقع آیا ہے انہوں نے اپنی بہادری کا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ان تمام جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانیاں پیش کر دیں۔ہم ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
جو اس وقت ملک کی حفاظت کی خاطر سرحد پر تعینات ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی کسی بھی دشمن ملک کی فوج کو سبق سکھانے کا دم رکھتے ہیں۔
بھارت- چین تنازع پر حکومت ہماری فوج کو کھلی چھوٹ دے۔ اس موقع پر ہم گلوان گھاٹی میں ہلاک ہوئے 20 جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔