سرجے والا گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔سرجےوالا کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا کے والد تھے ان کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا ۔
سرجےوالا اپنے طویل سیاسی زندگی میں ہریانہ پردیش کانگریس کے صدر اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور کیتھل کے سابق رکن اسمبلی بھی رہے ہیں ۔
اکھل بھارتیہ کسان کانگریس کے صدر رہے سرجےوالا 1967، 1977، 1982، 1991 میں نروانا اور 2005 میں کیتھل سے ہریانہ اسمبلی کے رکن رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1992 اور 1998 میں لوک سبھا کا انتخاب جیتا ۔ سرجےوالا ہریانہ حکومت میں چار مرتبہ وزیر کے عہدے پر فائض رہے اور وہ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بھی رہے ۔ سرجےوالا کی آج تین بجے نروانا میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔