ریاست ہریانہ کے ضلع نوح اسمبلی سیٹ پر ایک بار پھر بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوا ہے۔ پونہانہ اسمبلی سیٹ سے آج کانگریس نے اپنے امیدوار کو ہی بدل دیا۔
پہلے کانگریس نے مذکورہ سیٹ سے اعجاز خان کاٹپوری کو امیدوار بنایا تھالیکن اب خبر یہ ہے کہ کانگریس نے اعجاز خان کی جگہ سابق وزیر چودھری محمد الیاس کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ اس بڑی تبدیلی سے ایک بار پھر پونہانہ اسمبلی حلقہ ہاٹ سیٹ میں تبدیل ہو گئی ہے۔
![کانگریس نے پونہانہ سے اعجاز کی جگہ محمد الیاس کو دیا ٹکٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/4656068_photo.jpg)
محمد الیاس آزاد امیدار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے تھے۔ لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق اعجاز خان کے بارے میں کانگریس اعلی کمان کو یہ فیڈ بیک دیا گیا کہ یہاں کانگریس کا ٹکٹ کافی کمزور رہ جائے گا۔اور عام لوگوں میں بھی یہی بحث عام ہوگئی تھی۔
اب اس سیٹ سے مقابلہ سہ رخی ہو چکا ہے۔ بی جے پی سے نوکچھم چودھری، آزاد امیدوار سابق رکن اسمبلی رہیش خان اور کانگریس کے امیدوار محمد الیاس۔ اور چوتھا محاذ جن نائک جنتا پارٹی کے امیدوار اقبال جیل دار نے بھی بنا دیا ہے جس کی وجہ سے یہ مقابلہ اور بھی دلچسپ ہوسکتا ہے۔