ETV Bharat / state

روہتک پولیس کا انکشاف: بھوپال ویٹلفٹر کا قاتل کوچ ہی نکلا - ویٹ لفٹنگ پلیئر دِویا

روہتک کے کلوئی گھامڑ گاؤں کے وسط میں نہر کی پٹری پر ایک نوجوان خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے قاتل کو ہریدوار سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول ویٹ لفٹنگ کی کھلاڑی تھی اور ملزم ویٹ لفٹنگ کوچ ہے۔ پولیس ملزم کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر لے گی۔

The killer coach of Bhopal Weightlifter came out
بھوپال ویٹلفٹر کا قاتل کوچ ہی نکلا
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 8:25 AM IST

ویٹ لفٹنگ پلیئر دِویا کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک بڑا انکشاف کیا اور ویٹ لفٹنگ کوچ بھگت سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے خاتون کے بیگ میں رکھے سبزی کاٹنے کے چاقو سے ہی گردن کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم کوچ بھوپال میں اسی لڑکی کو دھمکی دینے کے الزام میں عدالت میں پیشی کے لیے گیا تھا۔

ویڈیو

سنہ 2018 میں مقتول نے کوچ بھگت سنگھ نے ریپ کا الزام بھی لگایا تھا۔ اس معاملے میں فی الحال کوچ بھگت سنگھ ضمانت پر باہر تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ

ملزم بھگت سنگھ دِویا کو ساتھ روہتک لے آیا اور 16 فروری کو بات چیت کے لیے بائک پر بیٹھا کر کلوئی گھامڑ گاؤں کے بیچ نہر کی پٹری پر لے گیا اور سبزی کاٹنے کاٹنے کے چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کو شروعاتی تحقیقات میں دیویہ کے ذریعہ جنسی استحصال کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

یہ قتل اس سے بدلہ لینے کی نیت سے کیا گیا ہے۔ ملزم بھگت سنگھ کو پولیس نے ہریدوار سے گرفتار کیا ہے۔ جسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کا مطالبہ کیا جائے گا ، تاکہ قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کیا جاسکے اور مزید پوچھ گچھ کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.