کالج کے پرنسپل امتیاز خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سابق رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین ایک بار پھر بلامقابلہ پانچویں بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ذاکر حسین اس سے پہلے بھی بلا مقابلہ منتخب ہوتے آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی نصیر احمد ایڈوکیٹ نائب صدر، حاجی اسرائیل جنرل سیکریٹری اور وید پرکاش کو خزانچی بنایا گیا ہے۔
اس انتخابی تقریب میں گروگرام یونیورسٹی سے ڈاکٹر بدر الدین، مسٹر سنگھ اور ڈاکٹرخالد بطور مبصر شامل رہے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ذاکر حسین نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو امیدوں پر بھی کھڑا اترنے کی کوشش کریں گے اور کالج کی بہتری کے لیے مزید مفید کام کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
کتے کے ذریعہ لاش کو نوچنے کا ویڈیو وائرل
یاسین میو ڈگری کالج ایک عرصے سے میوات کی خدمت کرتا آرہا ہے۔لیکن ابھی تک یونیورسٹی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ آج بھی میوات کی عوام کالج کے ذریعےعلمی انقلاب امیدیں وابسہ کئے ہوئے ہے۔