اس پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر آفتاب احمد (ریواڑی)نے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح ڈپلومہ کورسسز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیز میں ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے؟
اس پروگرام کے متعلق پروگرام مینجر مفید احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ٹائمز گروپ کے اشتراک سے ہم کیریئر گائیڈینس پر مبنی پروگراموں کا انعقاد کراتے ہیں۔اس کے بہتر اور مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میوات کے طلبہ اب بیرون میوات جاکر کمپنیوں میں بڑے عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ کمپنیوں سے منسلک ہیں جو پہلے بہت مشکل تھا، یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایس آر ایف فاؤنڈیشن کے سی ایس آر کے تحت میوات کے 42 اسکولوں میں ہولیسٹک ڈیولپمنٹ جاری ہے۔