بی جے پی صدر امت شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دشینت چوٹالا کی جے جے پی کے ساتھ مل کر بی جے پی ہریانہ میں حکومت بنائے گی۔'
امت شاہ نے مزید بتایا کہ 'اتحادی حکومت میں بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا جبکہ جے جے پی کے رہنما کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔'
بی جے پی صدر نے کہا کہ 'ہم عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگلے پانچ برسوں کے دوران بی جے پی ۔ جے جے پی اتحادی حکومت ہریانہ کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔'
کل بی جے پی ارکان کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں قائد کا انتخاب ہوگا۔
اس موقع پر منوہر لال کھٹر نے کہا کہ 'ہم ریاست کو مضبوط سرکار دیں گے اور کل سے حکومت بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔'