الزام ہے کہ مکیش نام کے ایک شخص نے چار لوگوں کے ساتھ کسان تنظیموں کے احتجاج میں شراب نوشی کی تھی۔ اسی درمیان چاروں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوگئی۔ یہ بحث اتنی بڑھ گئی کہ ملزموں نے مکیش پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے بعد مکیش کو بہادر گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔۔
مکیش تقریبا نوے فیصد تک جل چکا تھا۔ گذشتہ شب تقریبا ڈھائی بجے دوران علاج مکیش کی موت ہوگئی ۔
موت کے بعد مکیش کے اہل خانہ اور مقامی افراد نے کسانوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
اس معاملہ میں مکیش کے اہل خانہ نے سندیپ اور کشن نام کے دو لوگوں پر الزام عائد کیا ہے۔
فی الحال اہل خانہ نے مکیش کی لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔
مکیش کے اہل خانہ نے گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت اور سکیوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔