ETV Bharat / state

کسانوں نے ایکسپریس وے جام کیا - کسانوں کے مظاہرہ

زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسانوں کے مظاہرہ کے دوران سنیکت کسان مورچہ کے کال پر آج بھارتیہ کسان یونئن کے کارکنان نے اسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے کو جام کیا۔

کسانوں نے ایکسپریس وے جام کیا
کسانوں نے ایکسپریس وے جام کیا
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 7:31 PM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج کسانوں نے دہلی کی غازی آباد سرحد کو جام کر دیا۔ اس دوران اسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے پر طویل جام لگا رہا۔

بھارتیہ کسان یونئن کے کارکنان نے سڑک پر بیٹھ کر کسانوں کی حمایت اور حکومت مخالف میں خوب نعرے لگائے۔ وہیں، اس دوران سکیورٹی کے پیش نظر ایکسپریس وے پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود رہے۔ کسانون کی جانب سے لگایا گیا یہ جام 4 بجے شام تک رہا جس کے بعد قومی شاہ راہ کو کھول دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'آج قومی شاہ راہ پر حقہ پی رہے ہیں۔ کل پارلیمنٹ میں پیا جائے گا۔ اگر تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہوئے تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اب یہ آر پار کی لڑائی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.