ETV Bharat / state

Attempt to sexually Abuse فحش فلم دکھا کر معصوم بچیوں سے جنسی زیادتی کی کوشش

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 5:22 PM IST

ہریانہ کے جگادھری میں ایک شخص نے موبائل فون پر فحش فلم دکھا کر اپنی معصوم بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کی اہلیہ نے اس حرکت پر اعتراض کیا تو ملزم نے اس پر تشدد کیا۔ Attempt to sexually Abuse Innocent Girls

Etv Bharat
Etv Bharat

جند: ہریانہ کے جگادھری میں ایک شخص نے موبائل فون پر فحش فلم دکھا کر اپنی معصوم بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور جب اس کی اہلیہ نے احتجاج کیا تو ملزم کی جانب سے اپنی اہلیہ کے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ Attempt to sexually Abuse Innocent Girls

ملزم کی اہلیہ نے اس حرکت پر اعتراض کیا تو ملزم نے اس پر تشدد کیا۔ معصوم بچیوں کی ماں کی شکایت پر صدر تھانہ سفیدون پولیس نے ان کے والد کے خلاف حملہ، جنسی زیادتی کی کوشش، فحش فعل سمیت مختلف دفعات کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کرکے اسے جگادھری پولیس اسٹیشن بھیج دیا ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں صدر تھانہ سفیدون علاقہ کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی تقریباً 11 سال قبل جگادھری کے رہنے والے دنیش کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے اس کی تین لڑکیاں تھیں۔ بڑی کی عمر 10 سال، چھوٹی کی عمر چھ سال اور سب سے چھوٹی بیٹی پانچ سال کی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر دنیش نے موبائل فون پر 10 اور 6 سال کی بیٹیوں کو فحش فلمیں دکھائیں اور کئی بار ان کی جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی۔ جب بھی وہ احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے مارتا تھا۔ بدنامی کے خوف سے اس نے اپنے شوہر کی حرکتوں کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ستمبر کو جب ملزم نے بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو اس نے احتجاج کیا تو ملزم نے اس پر حملہ کیا۔ اس کے بعد وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ سفیدون کے گاؤں میں اپنے ماموں کے گھر چلی گئیں اور مائکے میں اپنے شوہر کی کرتوتوں سے آگاہ کیا۔

صدر پولس تھانہ سفیدون پولیس نے خاتون کی شکایت پر دنیش کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش سمیت مختلف دفعات کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کرکے اسے جگادھری پولیس اسٹیشن بھیج دیا ہے۔ صدر پولس تھانہ سفیدون کے تفتیشی افسر راجیش نے بتایا کہ خاتون نے ایک شکایتی تحریر دی تھی جس میں اپنے شوہر پراپنی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ جگادھری تھانہ ہونے کی وجہ سے وہاں زیرو ایف آئی آر بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Rape Case حیدر آباد میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.