ETV Bharat / state

ایڈووکیٹ سرفراز اور لیکچرار شبنم کے گھر پر حملہ - advocate and Sanskrit lecturer

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے گاؤں احمد باس فیروزپورجھرکا میں سنسکرت زبان کی میوات کی پہلی لیکچرار شبنم بانو اور سرفراز ایڈووکیٹ کے گھر پر رات کو حملہ ہوجانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ایڈووکیٹ سرفراز اور سنسکرت لیکچرار شبنم کے گھر پر حملہ

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:26 PM IST

اس حملے میں ان کے گھر کے ایک فرد شرافت کو کافی چوٹیں آئی ہیں، جس کی طبیعت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ایڈووکیٹ سرفراز اور سنسکرت لیکچرار شبنم کے گھر پر حملہ

ایڈووکیٹ سرفراز ولد اسلام کے مطابق تین بار حملہ کیا گیا اور تب رات میں پولس نے جاکر بیچ بچاؤ کیا۔

سرفراز نےکہا کہ ' ان کے گھر والے سبھی عشاء کی نماز کے بعد باہر بیٹھے ہوئے تھے تبھی ایک گاڑی نے ان کے بڑے چچا کو ٹکر مار دی اپنی گاڑی اس لڑکے نے کئی بار وہاں سے اسی حرکت سے گزاری اسی کو لیکر کہا سنی ہوئی بعد میں ہمارے گھر پر حملہ کیا گیا۔

سرفراز ایڈووکیٹ کی بہن اور سرفراز کی اہلیہ لیکچرار شبنم بانو نے بتایا کہ 'ہمارے گھر میں بہت توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ زیور اور نقدی بھی وہ لوگ لوٹ کر لے گئے۔'

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں وکیل سرفراز نے بتایا کہ' بدمعاش اس کی تلاش میں تھے وہ انہیں نہیں ملا اس لئے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور والد کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی۔'

انہوں نے احمد، جبار، حسن، صابر سمیت کئی لوگوں کے خلاف نامزد شکایت دی ہے۔اس معاملے میں پولس نے کارروائی کرنے کی ہقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.