چنڈی گڑھ میں گزشتہ جمعہ کی شام تک شہر میں کورونا کے 11 نئے معاملے آئے تھے۔ ان میں سیکٹر 16 میں واقع دوا کی ایک دکان کے ملازم کے کنبے کے تین افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں ایک خاتون، اس کی ڈیڑھ سالہ اور آٹھ سالہ بچیاں شامل ہیں۔
دوا کی دکان کا مالک اور اس کے چار رشتہ دار بھی پہلے ہی کورونا پازیٹیو آچکے ہیں۔ شہر کا کورونا ہب بنے باپودھام کالونی سے بھی دو مرد، ایک خاتون اور پانچ سال کی بچی کورونا متاثر ملے ہیں۔ انہیں یہ انفیکشن ان کے ہی رشتہ داروں سے ہوا ہے۔
شہر کے دڑوا کالونی میں بھی تین نئے کورونا انفیکشن مریض ملے ہیں۔ یہ تینوں خواتین ہیں جو دہلی سے دڑوا آئے کورونا متاثرین دو بھائیوں سے متاثر ہوئیں۔
شہر کے خدا لاہورا گاؤں میں بھی ایک مرد کورونا متاثر ملا ہے جو ایک کورونا انفیکشن مریض کو اپنے تھری ویلر میں بٹھا کر جی ایم ایس ایچ 16 ہسپتال لے کر گیاتھا۔
وہیں جمعہ کی شام تک ایک مرد اور ایک لڑکی کو کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ یہ دونوں ہی باپودھام کالونی کے تھے اور سیکٹر46 میں واقع دھنونتری آیورویدک ہسپتال میں داخل تھے۔