ETV Bharat / state

کرنال: باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینکا - گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی

ہریانہ کے ضلع کرنال کے ایک گاؤں سے دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ کچھ لوگوں نے دعوی بھی کیا ہے کہ انہوں نے اس شخص کو بچوں کو نہر میں پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔

a father throws three children into the aawardhan canal in karnal haryana
کرنال: باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینکا
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:27 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال کے کنج پورہ گاؤں میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو ایک ایک کرکے آوردھن نہر میں پھینک دیا، جس کے بعد اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

کرنال: باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینکا

ملزم کا نام سشیل بتایا جارہا ہے۔ سشیل نلی پار گاؤں کا رہائشی ہے، جن بچوں کو نہر میں سشیل نے پھینک دیا ہے، ان کی عمر 8 برس، 5 برس اور 3 برس ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، سشیل کے اہل خانہ میں ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی، جس کی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 9 بجے کے قریب سشیل کے گھر میں جھگڑا ہوا۔ اس سے پریشان ہو کر سشیل اپنے تین بچوں کو گاؤں سے 7 کلومیٹر دور آوردھن نہر کے پاس لے گیا اور تینوں کو ایک ایک کرکے نہر میں پھینک دیا۔

a father throws three children into the aawardhan canal in karnal haryana
کرنال: باپ نے تین بچوں کو نہر میں پھینکا

یہ بھی پڑھیں: مزید 43 چینی ایپز پر پابندی

اس دوران پل پر موجود کچھ لوگوں نے بچوں کے رونے کی آواز بھی سنی۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوگ موٹر سائیکل سوار اور بچوں کو نہیں دیکھ سکے، لیکن کچھ ہی دیر بعد نہر میں کچھ گرنے کی آواز سنی گئی اور اس کے ساتھ ہی بچوں کی آواز بھی بند ہوگئی۔

گاؤں والوں کے مطابق، سشیل نے گھر آکر اس جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے نہر میں موجود تینوں بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو فی الحال بچوں کا کوئی سراغ نہیں لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.