ضلع نوح میں کورونا سے متاثرہ 6 مزید افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس طرح ضلع میں اب 44 افراد کورونا کو ہرا کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ضلع میں محض 13 کیس ہی ایکٹیو رہ گئے ہیں لیکن ابھی 210 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
اب تک ریاست میں سب سے زیادہ یعنی 57 کورنا کے معاملے نوح سے سامنے آئے ہیں۔لیکن ان میں سے 6 افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس مثبت سامنے نہیں آیا ہے تاہم صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔