ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں 321 اساتذہ کی تقرری رد کر دی گئی ہے۔ حکومت کے ذریعے کئی بار موقع دیے جانے کے بعد بھی ان اساتذہ نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی تھی اسی کے چلتے یہ سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان اساتذہ کو جوائن کرنے کے لیے محکمہ نے 9 اپریل 2020 تک آخری موقع دیا تھا۔
واضح رہے کہ 9870 جے بی ٹی اساتذہ کی تقرری کے لیے 2 فروری 2012 کو اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ ان میں 8763 اساتذہ کی تقرری پورے ہریانہ میں کی جانی تھی اور 1107 اساتذہ میوات کے لیے تھے۔ ان میں سے 321 اساتذہ نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ اب ان کی تقرری رد کر دی گئی ہے۔ضلع جونیئر تعلیم افسر (ڈی ای ای او) کپل پونیا نے بتایا کہ 'محکمہ کے ذریعے جن اساتذہ کی تقرری رد کی گئی ہے ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ میوات میں تعلیمی شرح کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ کے لیے میوات کیڈر بنایا گیا تاکہ جس کا بھی تقرر میوات کیڈر میں ہو وہ ضلع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے لیکن بیشتر میوات کے باہر کے رہنے والے اساتذہ میوات کیڈر میں اپلائی کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسفر کرا لیتے ہیں اس طرح میوات کیڈر کا کوئی خاص فائدہ یہاں کے لوگوں کو نہیں مل سکا ہے۔ میوات کیڈر کو لےکر میوات کے لوگوں کا مطالبہ یہ ہے کہ 'جس کا بھی میوات کیڈر میں تقرری ہو اس کا ہریانہ کے کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر نہ ہو۔
میوات: 321 اساتذہ کی تقرری رد - میوات میں 321 اساتذہ کی تقرری رد
ضلع میوات کیڈر میں منتخب 1107 جے بی ٹی اساتذہ میں سے ڈیوٹی جوائن نہ کرنے والے 321 اساتذہ کی تقرری کو محکمہ تعلیم نے رد کر دیا ہے۔