ETV Bharat / state

اٹل ٹنل میں حادثہ، تین گاڑیوں میں ٹکر - ڈرائیور محفوظ

ریاست ہماچل پردیش میں اٹل ٹنل روہتانگ کے افتتاح کے تیسرے روز (پیر) ٹنل کے اندر ایک ڈرائیور کی لاپروائی کے سبب تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

Atal Tunnel
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 5:10 AM IST

ریاست ہماچل پردیش میں اٹل ٹنل روہتانگ کے افتتاح کے تیسرے روز (پیر) ٹنل کے اندر ایک ڈرائیور کی لاپروائی کے سبب تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

اٹل ٹنل روہتانگ میں گاڑیوں کی رفتار 40 سے 80 تک طے کی گئی ہے اور اوور ٹیک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رفتار زیادہ ہونے اور پابندی کے باوجود ٹنل میں اوور ٹیک کیا جا رہا تھا اور گاڑی کی رفتار کم کرنے کے دوران حادثہ ہو گیا۔

حالانکہ کچھ دیر کے لیے آمدورفت کو روکنا پڑا، وہیں ڈرائیورز محفوظ ہیں۔

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے اٹل ٹنل روہتانگ کے افتتاح سے کئی دن پہلے لاہول اسپیتی، ضلع کُلُّو انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ کر حفاظت کے مناسب انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ایسے میں اس انتہائی اہم ٹنل کو بغیر کسی انتظام کے چھوڑنا حادثات کو دعوت دینے جیسا ہو سکتا ہے لہذا حکومت کو ٹریفک نظام بہتر رکھنے کے لیے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.